کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 100روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت 93ہزار536روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.58 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔