جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پانچ سال پورے کرنے کی بات کرنا قوم کو بددعا دینے کے برابر ہے،ایک انڈے کو نکالنےسےکچھ نہیں ہوگا، پوراٹوکراخراب ہے،مائنس آل کی بات کریں۔
کراچی میں اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم2018 کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،گلی محلے میں سب کو پتہ ہے کہ یہ الیکشن ڈھونگ تھے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آتی ،پالیسی ہےہی کہاں،حکومت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر نظر نہیں آرہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی برآمدات ختم ہوچکی ہیں، ملک کومزیدکتنا تباہ کرنا ہے،سیاسی جماعتیں اس وقت ریاست کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں
ان کا کہناتھا کہ دنیا کووِڈ 19 کا مقابلہ کر رہی ہے، اپوزیشن پاکستان میں کووِڈ 18 کا مقابلہ کر رہی ہے۔