اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے اموات 5ہزار سے تجاوز

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2751 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ 75 افراد جان کی بازی ہارگئے۔لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا ہے جو24 جولائی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 23 ہزار 255 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2751 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 43 ہزار 499 ہو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ 49 ہزار 92 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 75 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوزکرگئی ہے اوراس وقت 5 ہزار 58 تک پہنچ گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے 2375 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ تجاوز کر گئی ہے ، سندھ میں ایک لاکھ 900 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، پنجاب میں 85 ہزار 261، بلوچستان میں 11 ہزار 99، کے پی کے میں 29 ہزار 406، اسلام آباد میں 13 ہزار 829، آزاد کشمیر میں 1485 اور گلگت بلتستان میں 1619 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 75 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 58 ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہو ئیں ہیں جہاں تعداد 1972 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1677، کے پی کے میں 1063، اسلام آباد میں 146، گلگت بلتستان میں 34، بلوچستان میں 125اور آزاد کشمیر میں 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 92 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد کا تعلق سندھ ہے ، سندھ میں اب تک 57 ہزار 627 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 52 ہزار 641، کے پی کے میں 19 ہزار503، اسلام آباد میں 10 ہزار240، گلگت بلتستان میں 1290، بلوچستان میں 6931 اورآزاد کشمیر میں 860 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔