کوئٹہ کی عدالت نے بچی کے اغوامیں معاونت کے کیس میں سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے جاری کیے۔عدالت نے پولیس کو سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 2 ر کنی بنچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے 9 سالہ بچی کے اغواءمیں معاونت کا الزام ہے، 9 سالہ بچی ماریہ کی نانی نے سرفراز بگٹی کو اغواکے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔