اسٹیٹ بینک نےقوانین کی خلاف ورزی کرنے پر15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ان 15 بینکوں پر صارفین کی معلومات نہ رکھنے، فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرایک ارب68 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
یہاں یہ بات اہم ہے کہ کمرشل بینکوں پر یہ تمام جرمانے مرکزی بینک نے مارچ سے جون 2020 کے دوران کیے ہیں۔