بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو
بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو

بلڈرز31 دسمبرتک تعمراتی پیکج سے فائدہ اٹھا لیں۔ شبلی فراز

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا محور غریبوں کی فلاح وبہبود ہے۔ حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا۔ بلڈرز31 دسمبرتک تعمراتی پیکج سے فائدہ اٹھا لیں۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سنجیدہ ہیں۔ حکومت کا کام سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینا ہے۔ تعمیراتی صنعت سے ملک میں روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت بینک نجی قرضوں میں سے5 فیصد تعمیرات کے شعبے کو دینے کے پابند ہونگے۔ پالیسی کے تحت بینکوں کے شرح منافع کا تعین بھی کردیا گیا ہے۔ بینک تعمیرات کے شعبے میں سالانہ 330 ارب روپے کے قرضے دے سکیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا اس اسکیم میں شامل ہونا بہت ضروری ہے۔ سب سے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ایک لاکھ گھرکا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، سب سے پہلے انھیں ہی تعمیر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں فکسڈ ٹیکس پالیسی متعارف کرائی ہے۔ 31 دسمبر تک تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ لوگوں کو دفاتر میں چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔