سینیٹ میں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں ترمیم سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک مسترد ہوگئی۔
ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 17 جبکہ مخالفت میں 25 ووٹ پڑے۔
بل پر ووٹنگ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹرسیف نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کوئی صحیفہ نہیں اس پر ضرور بات ہو گی۔ اتنی دولت فرعون کے پاس نہیں تھی جتنی اپوزیشن کے پاس ہے۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ کسی کی جرات نہیں کہ صدارتی نظام لائے یا اٹھارہویں ترمیم ختم کرے۔
خیال رہے کہ 24 جون ک بلوچستان ہائی کورٹ نے این ایف سی میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سیکریٹری خزانہ کی بطور ماہر تقرری کالعدم قرار دے دی تھی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل بینچ نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے جاری کردہ ٹرمز آف ریفرنس بھی کالعدم قرار دیا گیا تھا۔