عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت 400 روپےاضافےکے بعد ایک لاکھ 9 ہزار300 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافےکے بعد 93 ہزار707 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران آج ملا جُلا رجحان موجود رہا اورکاروبار کا اختتام معمولی مندی کے رجحان پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبارکا آغازکے ایس ای 100 انڈیکس میں 36 ہزار745 پوائنٹس پر ہوا اورابتدا میں ہی انڈیکس 125 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور100 انڈیکس 36 ہزار870 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کو کاروبارکے دوران منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور انڈیکس 79 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36 ہزار664 تک گرگیا تھا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 36,679.03 کی سطح پر  بند ہوا۔