دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ40 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 93 ہزار 839 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 83 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مزید 952 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار150 تک پہنچ گئی جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 95 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار261 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اوراموات کی تعداد 76 ہزار 823 تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
بھارت میں بھی گزشتہ روز کورونا سے مزید 614 افراد کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد بھارت میں اموات کی تعداد 25 ہزار622 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث روس میں 12 ہزار123 اموات ہو چکی ہیں اور7 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
پیرو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں 3 لاکھ 41 ہزار724 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار615 ہلاک ہوئے۔
چلی میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار290 سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور3 لاکھ 23 ہزار205 متاثر ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار416 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں تین لاکھ 24 ہزار574 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور37 ہزار574سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار119 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار669 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 24 ہزار49افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 608 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 67 ہزار 561 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 370 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 914 ہو چکی ہے جبکہ موذی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار475 تک جا پہنچی ہے۔