قربانی کے جانور کورونا فری قصائی سے ذبح کرائے جائیں،قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک، آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے۔
نجی ٹی وی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے مویشی منڈی اورعیدالاضحی سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں جس سے شہری نئی مشکل میں پھنس گئے،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی پر قربانی کیلیے سماجی فاصلے کو فوقیت دیناہوگی،کورونا ٹیگیٹو اورتجربے کار قصائیوں سے قربانی کے جانور ذبح کرائے جائیں ۔
محکمہ داخلہ سندھ کاکہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے ،قربانی کافریضہ مستند فلاحی تنظیموں اور مدارس کے ذریعے کیا جائے ۔