پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو

حکومت بتائے،کلبھوشن کو ریلیف کیوں دینا پڑ رہا ہے؟بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق خفیہ آرڈیننس متعارف کرایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادیو سے متعلق مبینہ آرڈیننس کی کاپی ٹوئٹر پر شیئرکردی اورکہا کہ کلبھوشن  کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نےکلبھوشن کوسہولت فراہم کرنے کے لیے آرڈیننس پیش کیا ہے، یہ آرڈیننس غیرآئینی اورغیرقانونی ہے۔

بلاول نے کہا کہ اس کےباوجود کلبھوشن نے آرڈیننس کا فائدہ لینےسےانکارکردیا اگر آرڈیننس لانےکی ضرورت بھی تھی تو حکومت کو اپوزیشن اورعوام کوبتانا چاہیے تھا،اگراس قسم کا آرڈیننس ہم لے آتے توہمارا جینا حرام کردیتے۔

انہوں نے کہا کہ اگرایسا آرڈیننس ہم لے آتے تو دفاعِ پاکستان کونسل اسلام آباد میں دھرنا دے دیتی، کلبھوشن نے بھارت کا جاسوس ہونےکا اعتراف کرلیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کا وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان میں ملک کی قیادت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، عمران خان کہتے ہیں خارجہ پالیسی ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے، کلبھوش کو آرڈیننس دے رہے ہیں،کیا یہ آپ کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دی گئی تھی اور بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیا نے اسلام آباد میں خفیہ مقام پر ملاقات کی تھی۔

آج حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔