اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کمی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف ایک ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز2 لاکھ 63 ہزار496 تک پہنچ گئے۔

ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 276 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسزکی تعداد 53 ہزار 652 ہے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے، پنجاب میں 89 ہزار793، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار424،اسلام ا?باد میں 14 ہزار576، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 888 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار807 کورونا مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 46 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اورگلگت بلتستان میں 41 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔