سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

پنجاب کابینہ میں تبدیلی۔اہم وزیرکو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں  بھی تبدیلی آگئی اوراسد کھوکھرکو کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسد کھوکھر کے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی اورانہیں وزیر بنائے جانے کے وقت بھی شدید اختلافات سامنے آئے تھے اور وزیر بننے کے بعد کئی ماہ بعد بھی اسد کھوکھر کو محکمہ نہیں ملا تھا۔ اس وقت انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی ابتدائی طورپر وجہ سامنے نہیں آئی تھی تاہم گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹائے جانے کی افواہیں گردش کرتی رہیں لیکن وزیراعظم نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکیا ہے ۔

دوسری جانب اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ خود استعفیٰ دیا ہے۔ وزارت کی مصروفیات میں حلقےکووقت نہیں دےپارہاتھا

قبل ازیں پنجاب حکومت نے رات کے اندھیرے میں کمشنر لاہور آصف لودھی اور سروسز سیکریٹری ڈاکٹر شعیب کو تعیناتی کے ایک ہفتے کے بعد ہی تبدیل کردیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنرلاہورآصف لودھی نے تین روز قبل ہی چارج سنبھالا تھا جبکہ ڈاکٹر شعیب کو ایک ہفتہ قبل تعینات کیا گیا تھا ، دونوں افسران وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے قریبی ترین سمجھے جاتے تھے جنہیں اچانک عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ ڈاکٹر شعیب وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں جبکہ آصف لودھی سپیشل سیکریٹری رہے ہیں،انہیں پہلے بھی کمشنرلگایا گیا تھا لیکن جب عاصم سلیمان چیف سیکریٹری پنجاب آئے تو پہلے ڈیڑھ ماہ بعد ہی انہیں تبدیل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر شعیب کو بھی پہلے تبدیل کر کے انہیں وفاق میں بھیج دیا گیا لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی کوششیں کرتے ہوئے انہیں روک لیا تھا اوراب انہیں سیکریٹری سروسز لگایا گیا تھا لیکن ایک ہفتے کے بعدانہیں واپس تبدیل کر دیا گیا ہے۔