فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو
فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو

دہری شہریت چھپانے کا کیس۔ فیصل واوڈا غیر حاضر

دہری شہریت چھپانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے کے الزام میں نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرجواب جمع کرا کے دلائل دیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصل واوڈا کی جانب سے آئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں کو جواب جمع کرانے کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی۔ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھا۔

فیصل واوڈا نے انتخابات میں این اے 249 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امریکی شہریت کو چھپانے کا الزام ہے۔