بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔
نجی ٹی وی نے آئی ایس پی آرکے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پرباغ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جہاں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مٹیکا گاؤں کا 20 سال کا نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا اوربھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔