نیب نےشاہدخاقان کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفربھی روک دی ہے۔فائل فوٹو
  نیب نےشاہدخاقان کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفربھی روک دی ہے۔فائل فوٹو

نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیلے نئی پریشانی کھڑی کردی

نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق نیب نے ایل این جی کیس میں شاہدخاقان عباسی کےاثاثےمنجمد کردیے ، نیب نے رہنما(ن)لیگ مفتاح اسماعیل کےاثاثےبھی منجمد کیے ہیں۔

نیب کے مطابق شاہدخاقان عباسی کےمنقولہ وغیرمنقولہ اثاثےمنجمدکیےگئےہیں۔ شاہدخاقان عباسی کی پراپرٹیزاورگاڑیوں کی ٹرانسفرپربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق  نیب نےشاہدخاقان کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفربھی روک دی ہے۔

خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب)نےدسمبر 2019میں ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور  سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔