مرتضیٰ وہاب نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و تعزیت کی۔فائل فوٹو
مرتضیٰ وہاب نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و تعزیت کی۔فائل فوٹو

 گندم کی ذخیرہ اندوزی پرسخت ایکشن ہوگا۔سندھ حکومت

سندھ حکومت کے صوبے میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصرکے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں گندم کی کمی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔گندم بحران سے کچھ لوگ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

مرتضی ٰوہاب نے کہا کہ گندم ابھی ریلیزکرنے کا فیصلہ خطرناک ہوگا، منافع خورپھرحرکت میں آئیں گے۔ پنجاب میں جن لوگوں نےگندم کی ذخیرہ اندوزی کی ہے ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اورپولیس گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ گندم کی قلت کاشتکاروں کی وجہ سے نہیں، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے ہے۔

دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی پرسخت ایکشن ہوگا۔ سندھ میں اس وقت آٹا دیگرصوبوں سے کم قیمت پردستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں۔ سندھ میں گندم سےمتعلق ٹارگٹ 98 فیصد حاصل کیا ہے۔ گندم بلوچستان یا خیبرپختونخواسے اسمگل ہورہی ہے۔