سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے۔
ڈی جی سی اے اے عبدالستار کھوکھر نےلائسنس منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لائسنس منسوخ ہونے والوں میں پی آئی اے کے7 پائلٹس اورایک فضائی میزبان شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول ایوی ایشن نے 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے ہیں جبکہ دیگر پائلٹس کی فرانزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا تھا کہ جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس اور دیگر اہلکاروں کو فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔