وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا چاند علما کو نظر نہیں آیا، لہذاعید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علما ، نمائندہ وزارت مذہبی امور، نیوی، سپارکو، محکمہ موسمیات کے افسران نے شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کا اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ کو ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی گواہی نہیں ملی۔
سائنسی لحاظ سے چاند نظرآچکا ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کی منطق کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظرآچکا ہے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرنے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کہتی ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا،بادل ہونگے تو چاند کیسے نظر آئے گا،کل جب بادل نہیں ہونگے تو لوگ دیکھ لیں گے کہ چاند دودن کا ہو چکا ۔
ان کا کہنا تھا کہ علما کرام پہلے یہ طے کرلیں کہ ٹیکنالو جی حلال ہے یا حرام ،اگر گھڑی دیکھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے تو ٹیکنالو جی کی مدد سے چاند کیوں نہیں دیکھا جا سکتا ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آجائے گا۔اس سے قبل فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ عید الاضحی 31جولائی کو ہو گی۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہاہے کہ پرانی ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا حلال ہے تونئی سے حرام کیوں؟،پرسوں رات کوچاند کی پیدائش ہوچکی تھی۔
فواد چوہدری نے کہاکہ لوگوں کی ہم سے توقعات زیادہ ہیں،ہمارے پاس سیاسی جماعتیں چھوٹی اوران کے رہنما بڑے ہوتے ہیں، اگروزیراعظم کا وزیراعلیٰ کواعتماد حاصل ہے تووہ کام کرتے رہیں گے۔