پاکستان کی عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار نہیں بنتا۔فائل فوٹو
پاکستان کی عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار نہیں بنتا۔فائل فوٹو

کلبھوشن یادیو کی سزا۔ فیئرٹرائل کیلیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر

بھارتی دہشتگردکلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل درآمدشروع ہو گیا، حکومت نے فیئرٹرائل کاتقاضا پورا کرنے کیلیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی، وزارت قانون و انصاف نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی جانب سے قانونی نمائندہ مقررکرے ،عدالت حکم دے تاکہ آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمے داری پوری ہو۔
 واضع رہے کہ پاکستان نے انڈین نیوی کے حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 کو گرفتارکیا تھا۔ را ایجنٹ اپنے اعترافی بیان میں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کر چکا ہے۔