پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ چند دنوں میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 332 کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 51 ہزار 283 اب بھی فعال ہیں جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 468 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار104 ، پنجاب میں 90 ہزار816، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار 523، بلوچستان میں 11 ہزار 469 ، اسلام آباد میں 14 ہزار701، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار937 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار878 کورونا مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 38 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس طرح اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2095 ہو گئی ہے، سندھ میں 2041، کے پی کے میں 1153، اسلام آباد میں 161، گلگت بلتستان میں 45، بلوچستان میں 135اور آزاد کشمیر میں 47 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک بھرکےاسپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830 ہے، 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں جبکہ اس وقت 2 ہزار 394 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔