گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا وبا سےمزید 19 مریض انتقال کرگئے

سندھ میں کورونا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 2ہزار60 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 109 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے اب تک ایک لاکھ 15ہزار 213 کیسز ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 72 وینٹی لیٹرزپرہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 714 نئےکیسزکی تشخیص ہوئی ہے۔ ضلع وسطی میں 302، ضلع شرقی میں 200، ضلع جنوبی میں 94، ضلع کورنگی میں 87، ضلع ملیر 39 اورضلع غربی میں 31 کورونا کے کیسزہیں۔