شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

شہزاد اکبرکا عہدہ تبدیل کرکے مشیر داخلہ بنا دیا گیا

وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کردی گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرکا عہدہ تبدیل کرکے انہیں مشیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم شہزاد اکبر کا عہدہ بدل دیا گیا ہے، اب وہ معاون خصوصی برائے داخلہ کی بجائے مشیر داخلہ ہوں گے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا بھی عہدہ بدل دیا گیا ہے، ملک امین اسلم معاون خصوصی موسمیاتی تبدیل مقررکیے گئے ان کا عہدہ وفاقی وزیرکے برابر ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمراں خان نے شہزاد اکبر اور ملک امین اسلم سے رابطہ کرکے انہیں تبدیلیوں سے متعلق اعتماد میں بھی لیا.