لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 1972ء میں بطورتاجر کاروبار کا آغازکیا،ایگری کلچر، شوگراور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، 1988 میں سیاست میں قدم رکھا، نیب نے بد نیتی کی بنیاد پرآمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا موجودہ حکومت کے سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا۔