انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

کے الیکٹرک انتظامیہ کو غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک انتظامیہ اوروکلا پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تاروں سے کنڈے ہٹانے اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو شہر میں کنڈے سے بجلی کے حصول اور لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ علاقوں میں بندش کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے ریمارکس دیے کے الیکٹرک پرہرکوئی انگلی اٹھا رہا ہے، ایسی صورتحال میں توکے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونا چاہیے۔ کراچی کے لوگ کے الیکٹرک کی وجہ سے بڑی تکلیف میں ہیں۔ کنڈے سے بجلی کے حصول اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے ریمارکس دیے شہر میں تو اب  بھی کنڈے لگے ہیں، لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف دیا کہ کئی علاقے ایسے ہیں جہاں ہماری ٹیمیں نہیں جاسکتیں۔ بعض علاقوں میں کنڈے ہٹانے کے بعد لوگ دوبارہ لگا لیتے ہیں۔

جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو آپ کہہ رہے تھے کہ کنڈے ہٹادیے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کے الیکٹرک نے ناکارہ لوگ بھرتی کیے گیے ہیں؟۔جسٹس ارشد حسین خان نے ریمارکس دیے کہ بڑی بڑی تاروں پرعام آدمی کنڈا کیسے لگا سکتا ہے؟۔

جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی بجلی چوری کرتا ہے توان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ ہمارے سامنے باتیں مت بنائیں، بجلی چوری کے کتنے مقدمات بنائے گئے ہیں؟ ہمیں سب معلوم ہے کے الیکٹرک والے صرف پیسے بنا رہے ہیں اور ناکارہ ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔ اگر لوگ کنڈے دوبارہ بھی لگا لیتے ہیں اس کا مطلب ہے آپ کی انتظامیہ ناکارہ ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ اور وکلا پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تاروں سے کنڈے ہٹانے اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 25 اگست کوکے الیکٹرک انتظامیہ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔