فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسٹس یحییٰ آفریدی کی اپیلوں پرسماعت کرنے سے معذرت

سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے 196 دہشت گردی کی رہائی سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرنے سے معذرت کرلی اوردہشت گردوں کی رہائی کو معطل کرنے کاحکم برقراررکھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں 196 دہشت گردوں کی رہائی سے متعلق کیس میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پرسماعت ہوئی،جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاورہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرنے سے معذرت کرلی اوردہشت گردوں کی رہائی کو معطل کرنے کا حکم برقراررکھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے مقدمات کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔