کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس نے عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس نے عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

عزیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم

لیاری امن کمیٹی کے سابق سربراہ عزیر بلوچ اورامین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پولیس پرحملے سمیت 14 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان پر ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پرحملے کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کی۔

ملزمان عزیر بلوچ اورامین بلیدی نے صحت جرم سے انکار کردیا جبکہ عدالت نے گواہان اور تفیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے اورآئندہ سماعت پر گواہان اورانویسٹی گیشن آفیسر(آئی او) کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سال 2012 میں پولیس پر حملہ کیا تھا جس کے مقدمہ ملزمان کے خلاف بغدادی تھانہ میں درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ 6  اپریل کو ملٹری کورٹ نے لیاری امن کمیٹی کے سابق سربراہ عزیر بلوچ کو  12سال قید کی سزا سنائی تھی۔