کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 6 لاکھ 64 ہزار264 اموات اورایک کروڑ69 لاکھ 40 ہزار 6 سو 40 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ4 لاکھ 85 ہزار 8 سو 25 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 98 ہزار475 ہوگئی ہے اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 343 تک پہنچ چکی ہے۔
برازیل میں 24 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور88 ہزار634 اموات ہوئی ہیں۔
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہے اور34 ہزار285 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے 8 لاکھ 28 ہزار 990 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار673 ہو گئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار دو سو 57 ہو گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 59 ہزار 761 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 612 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں چار لاکھ دو ہزار697 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 44 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 240 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 436 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 878 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 692 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہزار 343 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 909 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 789 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار831 تک جا پہنچی ہے۔