ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو
ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو

بھارتی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی جاں بحق

بھارتی شہرگجرات کی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی عبدالکریم بھٹی جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم بھٹی کی لاش بھارت سے واہگہ بارڈراورپھر کراچی منتقل کی گئی، میت ایدھی سہراب گوٹھ سردخانے میں رکھی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عبدالکریم بھٹی اوردیگر4 ماہی گیر جنوری میں شکار کے لیے گئے تھے جنہیں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتارکرکے بھارتی شہر گجرات کی جیل میں قید کردیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہی گیر کا انتقال یکم جولائی کو بھارتی قید میں ہوا۔ترجمان فشرمینزکوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم کی میت کو صبح سردخانے سے بھٹ آئی لینڈ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرادا کی جائے گی، دوپہر 2 بجے نیٹی جیٹی پل پر میت رکھ کر ماہی گیر احتجاج کریں گے۔