پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار924 ہو گئی ہے اور2 لاکھ 77 ہزار 402 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 46 ہزار131 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار347 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار628 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 31 ہزار102 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار52 اورخیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار845 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار708، اسلام آباد 14 ہزار987، آزاد جموں وکشمیر 2 ہزار65، گلگت بلتستان دو ہزار90 اور پنجاب میں 92 ہزار655 کورونا مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 138، سندھ میں 2 ہزار 189، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 192، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 51 اورگلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرکےاسپتالوں میں 233 مریض وینٹی لیٹرپرہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد ایک ہزار859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار943 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔