کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر بچوں کواسکول ہر گز نہ بھیجیں۔فائل فوٹو
کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر بچوں کواسکول ہر گز نہ بھیجیں۔فائل فوٹو

تعلیمی ادارے 15 ستمبرسے کھولنے کافیصلہ برقرار

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویزدی جس کی باقی صوبوں نے مخالفت کردی ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو کھولنے کافیصلہ برقراررکھا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کانفرنس کاانعقاد ہوا،خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویزدی،ذرائع کاکہناہے کہ باقی صوبوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی تجویزکی مخالفت کردی اوراسکولز15 ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویزدی۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھلیں گے ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15ستمبر کافیصلہ برقرار رکھاگیا،اجلاس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت ہوئی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی،صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق 15ستمبر سے قبل کسی کو اسکول کھولنے کی اجازت نہیں۔ 15 ستمبر سے قبل اسکول کھولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔7ستمبرکو ایک بار پھراجلاس بلا کر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔