سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 12 اگست کو طلب کرلیا

نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بالترتیب 12 اگست اور 11 اگست کو طلب کرلیاگیا، دونوں رہنمائوں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے بتایاکہ مریم نوازکو11 اگست کو صبح  11 بجے نیب میں طلب کیاگیا، مریم نوازکو 200 کنال اراضی کیس میں طلب کیاگیا اوران پر سرکاری خزانے کو  نقصان پہنچانے کا الزام ہے، اس کیس میں پہلے ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے، مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری جاتی امرا روانہ کردیا گیا۔

ادھر مریم کی طلبی کے اگلے ہی روز  وزیراعلیٰ پنجاب کی 12 اگست کونیب نے طلب کرلیا، انہیں غیرقانونی شراب لائسنس جاری کرانےپرطلب کیاگیا۔ اس بارے میں ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب یا مریم نواز یا مسلم لیگ ن کا موقف سامنے نہیں آسکا۔عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔