بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو
بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو

چیف جسٹس کاکراچی میں بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد  نے کراچی میں بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیرکو بل بورڈز اورہورڈنگزپرکیس کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ پہلے ہی شہر سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے چکی ہے۔

دوسری جانب بل بورڈ لگانے کی اجازت دینے کے الزام میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جنوبی کے دو افسر معطل کر دیے گئے ہیں۔

سیکریٹری بلدیات سندھ نے ڈی ایم سی ساؤتھ کے دو افسران گریڈ 18کے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ وزیرعلی اور گریڈ 16کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد صدیق سواتی کو معطل کیا گیا ہے۔

دونوں افسران ڈی ایم سی ساوتھ لوکل ٹیکس میں تعینات ہیں ان افسران نے غیر قانونی طورپربل بورڈ لگانے کی اجازت دی تھی۔

بل بورڈ گرنے کے واقعے کے خلاف زخمی شخص کی مدعیت ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن(ڈی ایم سی) جنوبی کے متعلقہ افسر سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آرٹلری میدان تھانے میں درج مقدمے میں غفلت اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایم سی ساؤتھ اور متعلقہ جگہ کے مالک کی سنگین غفلت ہے۔ مقدمے میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

میٹروپول، تین تلواراور صدر سے بل بورڈز اتار دیے گئے۔ جمعرات کو شاہراہ فیصل پربل بورڈ گرنے سے دو موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی عمر65 سال ہے جس کی متعدد ہڈیاں ٹوٹیں اورسر پربھی زخم آیا۔