لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 16مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی ،چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہاں ان کے اثاثے25 ہزار اور بیرون ملک 25 ہزار ڈالرزہوتے ہیں ،بدقسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کرآتے اوربھرکے چلے جاتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کے مشیروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے وزیراعظم کے 16مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی اوروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے وزیراعظم کے تمام معاونین خصوصی کی خصوصیات تعیناتی کاطریقہ کاراورمعاون خصوصی کی ملک کیلئے دی گئی خدمات اوراثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہاں ان کے اثاثے25 ہزار اور بیرون ملک 25 ہزارڈالرز ہوتے ہیں ،بدقسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کرآتے اوربھر کے چلے جاتے ہیں ،عدالت نے وزیراعظم کے تمام مشیرو کو بھی نوٹس جاری کردیے۔