پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اتوارکے روز سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جو بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کرچکاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے اورآرمی چیف کا دورہ عسکری معاملات سے متعلق ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ دوست ہیں اور برادر ملک نے ہمیشہ مشکل اورکڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جبکہ حالیہ معاشی بحران میں بھی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالہ دینے کیلیے قرض فراہم کیا گیا۔