تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا
تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا

زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کی۔ پارک لین کمپنی ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے جاری چارج شیٹ 17 صفحات پر مشتمل ہے۔
آصف علی زرداری کے خلاف جاری چارج شیٹ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ زرداری اور بلاول کبھی پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں رہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے جاری کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے یونس کڈواوی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔
اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔