گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس قریب المرگ

گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہو گئی ہے اور24 گھنٹوں کے دوران 670 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 اموات ہوئی ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 248 رہ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 22 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 670 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار717 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور اموات چھ ہزار 168 ہو گئی ہے۔

ملک میں اب تک کورونا سے 2 لاکھ 66 ہزار301 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 769 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 904 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 95 ہزار391، اسلام آباد میں 15 ہزار 378 ، بلوچستان میں 12 ہزار 224 ، کے پی کے میں 35 ہزار153،آزاد کشمیر میں 2181 اور گلگت بلتستان میں اب تک 2486 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2317 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2182، کے پی کے میں 1238 ، اسلا م آباد میں 173 ، گلگت بلتساتن میں 60 ، بلوچستان میں 138 اور آزاد کشمیر میں 60 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چھ ہزار 168 ہو گئی ہے ۔

کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 301 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق سندھ ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 425 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 86 ہزار 441، کے پی کے میں 32 ہزار 404 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 132، گلگت بلتستان میں 2114، بلوچستان میں 10 ہزار 783 اور آزاد کشمیر میں 2002 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔