کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے3 خواتین سمیت6 افرادجاں بحق ہو گئےاورایک کو زندہ بچا لیاگیا جبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کینجھر جھیل میں کشتی الٹ گئی ،کشتی میں خواتین وبچوں سمیت 14 افراد سوار تھے،پولیس کے مطابق کشتی میں سوارافراد پکنک منانے کیلیے کراچی سے آئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھیل سے7 افراد کو نکالا جاچکا ہے جن میں سے 6 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ ایک کو زندہ بچا لیاگیا،ریسکیو حکام کے مطابق دیگرافراد کی تلاش جاری ہے،جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔