جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کے اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب کے مرکزی گواہ اوراومنی گروپ کے سابق اکاﺅنٹنٹ اسلم مسعود انتقال کرگئے ۔نیب ذرائع کاکہنا تھاکہ اسلم مسعود کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کیاگیاتھا،وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اورراولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔