نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں 20 ستمبر کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی،پی پی سربراہ کا ٹویٹ، مریم کا اظہار تشکر
نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں 20 ستمبر کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی،پی پی سربراہ کا ٹویٹ، مریم کا اظہار تشکر

نوازشریف اور بلاول کا رابطہ،جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے ساتھ چلنے پر اتفاق

لندن: میاں محمد نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نواز شریف نے دوران گفتگو سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف ہونے والے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرینگے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اے پی سی کے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔