سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف27اگست کو احتساب عدالت میں طلب

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں 27 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت لاہورنے جیل حکام حکم دیا ہے کہ حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتارملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سلمان شہباز، نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی پرالزامات کی وضاحت بھی طلب کی ہے۔ تفتیشی افسر سے یہ استفسار بھی کیا گیا کہ جو ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ان پر الزامات کی نوعیت کیا ہے؟ ملزمان گرفتارکیوں نہ ہوئے؟ عدالت نے نثار احمد، قاسم قیوم اور راشد کرامت سمیت دیگر تمام ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے اور موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔ انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔