ایپکس کمیٹی اجلاس میں سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز کیلیے الگ جج کی تقرری کی درخواست ہائیکورٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مدارس کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 8195 مدارس اور امام بارگاہیں ہیں، اپیکس کمیٹی نے سندھ میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اب مدارس محکمہ تعلیم رجسٹر کرے گی، ماضی میں اوقاف اور انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ مختلف قوانین کے تحت رجسٹرڈ کرتی تھیں، مدارس کا مفت تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیا قانون بننے تک موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسزڈیل کیے جائیں،صرف قانون بنانا کافی نہیں،اس پرعمل درآمدبھی ضروری ہے،اسٹریٹ کرائمزکے کیسزایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،مشیر قانون نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نئے قانون کی تیاری کیلیے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ نیا قانون بننے تک موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسزڈیل کیے جائیں،صرف قانون بنانا کافی نہیں،اس پرعمل درآمدبھی ضروری ہے،اسٹریٹ کرائمزکے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چالان بہتر انداز میں بنانے کی ہدایت کی،اسٹریٹ کرائم کیسزکیلیے الگ جج کی تقرری کی درخواست کی جائےگی، وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ میں سی پیک کے12 پروجیکٹس جاری ہیں جن پر2500 چائنیزکام کررہے ہیں،چینی عملے کی سیکیورٹی پر4500 اہلکارتعینات ہیں،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہاکہ مائی بختاورایئرپورٹ کوفعال کرنے کیلیے ایم او یوسائن کیاجائے۔