یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

ضلع غربی کی تقسیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے ضلع غربی کی تقسیم کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ضلع غربی کی تقسیم اور ضلع کیماڑی کا قیام غیرآئینی ہے۔ ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی۔ عامرلیاقت نے ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ کیماڑی ضلع کی تقسیم کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دی ہے۔ کیماڑی ضلع میں سائٹ ایریا، بلدیہ، بندرگاہ اور ماڑی پورکے علاقے شامل ہوں گے۔ کراچی کے ضلع جنوبی کو تقسیم کرکے یہ نیا ضلع بنایا جائے گا۔