پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااوررکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہاہے کہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کیلیے قیدرکھا گیاہے،میں نے کوئی کرپشن نہیں کی مجھ پر ریفرنس جھوٹا بنایا گیا،انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارکو بلا نہیں سکے، نوازشریف کو کیسے واپس بلا سکتے ہیں؟،این آراو کہتے ہیں، بتائیں این آر او کون مانگ رہاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں خورشیدشاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیا،عدالت نے مختصر دلائل کے بعد سماعت8 ستمبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ 12 ماہ سے مجھے گرفتار کررکھا ہے،نیب عدالت میں کچھ بھی پیش نہیں کر سکا،انہوں نے کہاکہ جواب دینے کیلئے تیار ہوں نیب خود تیار نہیں ہے،خورشید شاہ نے کہاکہ مہنگائی اوربےروزگاری نے عوام کو تباہ و برباد کردیا۔
پی پی رہنما نے کہاکہ میری 50سالہ سیاست عوام کی خدمت پر مبنی ہے، آج ملک بھر میں سکھرکی تعریف ہو رہی ہے،عوام کی خدمت کرنے والا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارکو بلا نہیں سکے نوازشریف کو کیسے واپس بلا سکتے ہیں؟،این آراو کہتے ہیں بتائیں این آراوکون مانگ رہاہے۔