مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی ترقی 5.8 سے 0.4 فیصد پرلا کرکہتے ہیں معیشت درست، کاروبار، روزگار ختم کرکے معاشی بہتری کا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا کریڈٹ لینے والوں کوعلم نہیں قومی ترقی کا جنازہ نکال دیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا مطلب ہے بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، پلانٹس اور خام مال آنا بند ہوگیا، ملکی ترقی منجمند کرکے آج کریڈٹ لیا جا رہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 1 سالہ بدترین کارکردگی کاا پنے دوسرے سال کی نا اہلی سے موازنہ ک کے خوش ہو رہے ہیں، موازنہ ہی کرنا ہے تو 2018 کا 2019 اور 2020 سے کریں تاکہ آپ کو سچائی نظر آئے، روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جا رہی ہے، دو سال میں 13000 ارب کا قرض لیا، ایک نئی اینٹ نہیں لگائی گئی۔