کمشنرکراچی افتخار شلوانی کو عہدے سے ہٹا کر سیکریٹری بلدیات تعینات کردیا گیا جبکہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کوعہدے سے ہٹا دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکریٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا۔روشن علی شیخ کو نیب نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام کے تحت حراست میں لے رکھا ہے۔