وفاقی حکومت نے یوم عاشورکی مناسبت سے 9 اور10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اوران کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
یوم عاشورکی مناسبت سے وفاقی حکومت نے 2 روزکی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ 29 اگست اوراتوار30 اگست کوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔