وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو معلوم کرناچاہیے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہیں۔فائل فوٹو
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو معلوم کرناچاہیے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہیں۔فائل فوٹو

بی آر ٹی کے افتتاح سے مسائل حل نہیں ہوتے۔پشاورہائیکورٹ

پشاورہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کیس میں جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں لوگ آٹے کیلیے چیخ رہے ہیں آپ کیا کررہے ہیں؟،بی آر ٹی کے افتتاح سے مسائل حل نہیں ہوتے ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو معلوم کرناچاہیے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہے،بی آر ٹی کی ٹھنڈی بس میں لوگ پیٹ بھر کر سفر کرتے یا بھوکے ہوتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،صوبائی وزیر خوراک،سیکریٹری فوڈ، ڈی سی پشاور اورایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں لوگ آٹے کیلیے چیخ رہے ہیں آپ کیا کررہے ہیں؟،بی آر ٹی کے افتتاح سے مسائل حل نہیں ہوتے ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو معلوم کرناچاہیے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہیں۔ بی آر ٹی کی ٹھنڈی بس میں لوگ پیٹ بھرکر سفر کرتے یا بھوکے ہوتے ہیں ۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہاکہ آٹے کا مسئلہ جلد حل کریں گے ،گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے،عدالت نے کہاکہ وزیرصاحب آپ دیکھیں!مارکیٹ میں لوگوں کو کیسااورکس قیمت پر آٹا مل رہا ہے ،عدالت نے محکمہ خوراک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت15 ستمبر تک ملتوی کردی۔