سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے جانی نقصان ہوا۔فائل فوٹو
سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے جانی نقصان ہوا۔فائل فوٹو

افغانستان میں خوفناک بارش۔ ڈیمزٹوٹ گئے۔77 افراد جاں بحق

افغانستان میں مسلسل ہونے والی خوفناک بارشوں سے ڈیمز ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے میں 77 افراد بہہ گئے اور100 سے زائد زخمی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق مسلسل ہونے والی مون سون بارشوں میں صوبہ پروان زیر آب آگیا، بارشوں سے ڈیمزکے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ، ہورڈنگز گرنے اور مختلف واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

Floods in northern Afghanistan leave at least 70 dead - World News

 

صوبہ پروان کے محکمہ صحت کے سربراہ صفی اللہ واراستہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ 200 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا، تاحال 77 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔

سیلابی ریلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے پروان کے مرکزی شہر چاریکار کو پہنچایا جہاں 350 گھرمکمل طور پر تباہ ہوگئے اور80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔