پانی کا یہ ذخیرہ شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔فائل فوٹو
پانی کا یہ ذخیرہ شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔فائل فوٹو

13 سال بعد حب ڈیم پانی سے بھرگیا

کراچی میں بادل کہیں زحمت بن کربرسے تو کہیں نعمت لے کرآئے،حالیہ بارشوں سے13 سال بعد ڈیم پانی بھرگیا، شہریوں کے لیے 3 سال کا پانی ذخیرہ ہوگیا۔

پانی کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے قدرت کا زبردست تحفہ ہے، حالیہ بارشوں نے حب ڈیم کو مکمل بھر دیا، ایسا 2007 کے 13 سال بعد اب ہوا ہے۔

گذشتہ کچھ سالوں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک بھی جاچکی تھی تاہم پانی کا یہ ذخیرہ شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

نہ صرف کراچی بلکہ حب ڈیم کے اطراف کے علاقے اور حب شہرکو بھی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاسکے گا، اسی لیے شہریوں نے بھی اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

ڈیم کا یہ پانی شہریوں کو ضرور ملے گا لیکن کینال کی مرمت کے بعد جو دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوکراگلے کچھ دنوں تک بند ہے۔